لاہور میں سامان پیک کرنے والا پروٹیز کرکٹ اسٹار بن گیا
ہفتہ 9 مئی 2015 18:36
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) لاہور کی ایک دکان پر سامان پیک کرنے والے عمران طاہرکرکٹ اسٹار بن گئے، جنوبی افریقی ٹیم کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے اسپنر نے مشکلات کے طویل دور سے گزرتے ہوئے عروج تک سفر طے کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل کیلئے موجود عمران طاہر نے ایک انٹرویو میں اپنی ماضی کی یادیں تازہ کیں، انھوں نے بتایاکہ بچپن میں ٹیپ بال سے کھیلتے ہوئے ایک گیند تیزی سے لیگ اسپن ہوئی تو کزن نے مزید تجربات کا مشورہ دیا، میری دلچسپی بھی بڑھی،اولاد میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بھاری ذمہ داری تھی،اس لیے لاہور میں ایک اسٹور پر گاہکوں کا سامان پیک کرنا شروع کردیا،اس تجربے نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کی تحریک دلائی۔
میں سوچتا تھا کہ یہاں زیادہ خریداری کرنے والے لوگوں نے اپنی محنت سے دولت کمائی تو میں کیوں نہیں کرسکتا،ایک دوست انڈر19ٹرائلز کیلئیلے گیا،کوچ کو میری بولنگ اچھی لگی اورابتدائی فہرست میں شامل نہ ہونے کے باوجود منتخب ہوگیا،پھر پہلے ہی میچ میں11وکٹیں حاصل کرلیں، 17سال کی عمر میں سفر شروع کرنے کے بعد انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلی، وہاں بہت کچھ سیکھنے اور اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا، اچانک ایک بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب دوست سے ملنے جنوبی افریقہ گیا اور وہاں شادی کرلی،اہلیہ نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تو میں نے روزگار کی تلاش شروع کردی، پروٹیز کلب ٹائٹنز کیلیے ٹرائلز دینے گیا تو انھوں نے کہا کہ شادی کی وجہ سے اس ملک میں رہنے کی اجازت تو مل گئی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.