انسداد ڈینگی مہم میں مقامی لوگوں اور طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے‘پرویز ملک
ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی چیکنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں مقرر کی جائیں‘ اجلاس سے خطاب
بدھ 13 مئی 2015 20:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایم این اے ملک پرویز کی صدارت میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاجس میں ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والے تمام اہلکاران نے شرکت کی۔پرویز ملک نے ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں اب تک ہونے والے ڈینگی حفاظتی اقدامات کی فردا فردا رپورٹ طلب کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران 87 ٹائر شاپس 31 کباڑخانوں،58 ہوٹلوں اور 19 نجی وسرکاری سکولوں کی چیکنگ کی گئی۔
لاروا برآمد ہونے پر 3 کباڑخانوں اور 7 ٹائر شاپس کے خلاف مقدمات درج ہوکئے گئے۔ملک پرویز نے ہدایت کی کہ ڈینگی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے مقامی لوگوں،سکولوں کے طلبا وطالبات اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ضرور شامل کیا جائے۔(جاری ہے)
ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی چیکنگ کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ لاروا برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں پمفلٹس کی تقسیم،مچھر لاروے کی سیمپلنگ،فیومی گیشن،دوائی کے چھڑکاؤاور جمع شدہ پانی کو نکالنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز،باؤ اختر،ملک وحید، اے سی شالیمار ،ٹی ایم او ملک طارق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.