بھارتی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی تعاون کی پیشکش ذاتی مفاد میں کی تھی ، رپورٹ
جمعرات 14 مئی 2015 14:18
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) پاکستان ہاکی مشکلات کا شکار ضرور ہے لیکن آج بھی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان بھارت مقابلوں کا سحر شائقین ہاکی پر طاری ہے، جذبات و احساسات سے بھرے دونوں ملکوں کے میچز آج بھی براڈ کاسٹرز کے لئے کشش کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اور یہی کشش ہاکی انڈیا کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی تعاون کا ذریعہ اور وجہ بنی ہے ، مصدقہ ذرائع کے مطابق ہاکی انڈیا کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی تعاون کی پیشکش ا ن کے اپنے مفادات کے پیش نظر تھی ۔
بھارت ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی امداد کی پیشکش ایک بڑے سپورٹس چینل کے کہنے پر کی تھی ۔ اس سپورٹس چینل کے پاس ہاکی انڈیا اور دیگر بڑے ہاکی ایونٹس کے نشریاتی حقوق بھی ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
چینل کے ٹاپ آفیشلز نے ہاکی انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی تعاون کی پیشکش کرے اور انہیں جتنے فنڈز اور پیسوں کی ضرورت ہوگی سپورٹس چینل تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان دنوں شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم نے آئندہ ماہ اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے کے لئے بیلجئیم جانا ہے لیکن پی ایچ ایف کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو مناسب ٹریننگ اور میچ پریکٹس نہیں مل رہی ۔ دنیا بھر میں براڈ کاسٹرز ہر بڑے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچز کو مالی فائدے اور شائقین کی توجہ کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اسی مالی فائدے کے پیش نظر بھارت کی ہاکی فیڈریشن نے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی تعاون کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف حکومت پاکستان اس معاملے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو قصور وار سمجھتی ہے حکومتی سطح پر یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایما پر ہاکی انڈیا کے سیکرٹری محمد مشتاق احمد نے پی ایچ ایف کو مالی تعاون کی پیشکش کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.