ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس
جمعرات 14 مئی 2015 16:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب خالد مسعود کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ؤن کی18یونین کونسلز میں جاری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بند کے پار جوہڑوں سے پانی کی نکاسی آب کو فوری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت بھرتی کیے جانے والے ملازمین کی حاضری کو چیک کریں اور ان کو فیلڈ میں چیک کرنے کے لیے سیکرٹری یونین کونسلز کے دفاتر میں ان کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر لگوائی جائے۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.