دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 327رنز بنا کر آؤٹ

جمعہ 15 مئی 2015 12:22

دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 327رنز بنا کر آؤٹ

پالی کلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوسرے روز ہوم ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پاکستان اے نے جواب میں 2.1 اوورز میں کوئی رن نہیں بنایا تھا کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا اور موسم کافی انتظار کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوسکا تو دن کا خاتمہ کرنا پڑا جس میں صرف 32.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔

(جاری ہے)

پالے کیلی میں دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 244 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیتھوروان ویتھاناگے 96 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ عماد وسیم نے چار جبکہ میرحمزہ اور ظفر گوہر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔