کاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے،شہبازشریف
پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن گند م کسانوں سے خریدی جا چکی ہے ، کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے اورگندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 مئی 2015 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں گندم خریداری مہم پر پیشر فت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن گند م کسانوں سے خریدی جا چکی ہے - پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے اورکاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے - انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے اورگندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے -انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور 2لاکھ 6ہزار کاشتکارو ں کا الیکٹرانک ڈیٹا مرتب ہو چکا ہے -با ردانہ کی تقسیم وضع کردہ پالیسی کے تحت شفاف انداز سے جاری ہے - انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور مڈل مین یا آڑھتی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا - سیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم 2015-16 پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی -صوبائی وزراء بلال یاسین ، ڈاکٹر فرخ جاوید ، ایم پی اے رانا ثناء اﷲ ، چیف سیکرٹری، ایم ڈی پاسکواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.