آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اتوار 17 مئی 2015 11:07
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں 37سالہ بریڈ ہیڈن کا کہنا تھا کہ ان کا ون ڈے کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے اور ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،اب انہیں لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت ہے ۔
ہیڈن نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسے وقت میں ون ڈے ٹیم کوالوداع کہ رہے ہیں جب وہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر جیمز سدر لینڈ کا کہنا تھا کہ بریڈ ہیڈن کا ون ڈے کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے اور ورلڈ کپ ٹرافی ان کے اس شاندار کیریئر کے بعد ہیڈن کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔(جاری ہے)
37سالہ بریڈ ہیڈ ن نے جنوری 2001ء میں زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو کے بعد 126ون ڈے میچز میں 31.73کی اوسط سے 3122رنز بنا ئے ہیں جن میں 2سنچریاں اور 16نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے وکٹوں کے عقب میں 170کیچز اور 11سٹمپ کرکے مجموعی طور پر 181شکار کیے جس نے انہیں ایڈم گلکرسٹ (472) اور این ہیلی (233)کے بعد آسٹریلیا کا تیسرا کامیاب ترین وکٹ کیپر بنا دیا ہے ۔
Australian Haddin retires from ODIs, Read more http://t.co/sFAK7mc6dL pic.twitter.com/XNEBFbqOYY
— Cricket Australia (@vCricketAU) May 17, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.