بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
اتوار 17 مئی 2015 23:25
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے رواں سیزن نیشنل کرکٹ لیگ کے فائنل راؤنڈ کے دوران مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے دعووں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ ڈھاکہ میٹروپولس اور رنگپور ڈویژن کے مابین لیگ کے فیصلہ کن میچ کو فکسڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا، رنگپور نے ڈھاکہ کو آخری لمحات میں شکست دے کر پہلی بار این سی ایل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس مرتبہ ٹرافی کیلئے مضبوط امیدوار کھلنا تھا، اگر رنگپور کو شکست یا مقابلہ ڈرا ہوتا تو یہ ٹائٹل کھلنا کے ہی حصے میں آتا، اس لئے میچ فکسنگ کو اس نتیجے کی وجہ قرار دیا گیا۔کھلنا نے نہ صرف بی سی بی کی ٹورنامنٹ کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی سے باقاعدہ شکایت کی بلکہ ثبوت کے طور پر اپنے آفیشلز اور ڈھاکا میٹرو کے کوچ حنان سرکار کے درمیان بات چیت کی ریکارڈنگ بھی پیش کی جس پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے مبینہ شواہد مزید تحقیقات کیلئے ڈسپلنری پینل کو بھیج دیئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.