قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہوگی
منگل 19 مئی 2015 11:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو ایران روانہ ہوگی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ 24 سے 31 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس کیلئے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی شامل ہیں ‘ بشیر حسین اور نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے اور کیمپ میں قومی کھلاڑی چیمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.