چین کے علاقے اِنر منگولیا میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ،شہر کی سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں

منگل 19 مئی 2015 13:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) چین کے علاقے اِنر منگولیا میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، اِنر منگولیا کے شہر آرزان میں 10سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اِنر منگولیا میں شدید برفباری سے شہر کی سڑکیں، گاڑیاں اور درخت سب ہی برف سے ڈھک گئے ہیں۔ شدید برف باری سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ برف باری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ برفباری اور سردی سے بچنے کے لیے لوگ چھتریاں اور گرم کپڑے استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :