حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کرے ‘ سید محمود غزنوی
جمعرات 21 مئی 2015 19:18
لاہور ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم اْن پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے جو انتہائی قیمتی زرمبادلہ ملک میں بھجواکر معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات کا حجم گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں سترہ فیصد زائد رہا جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے دور میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ملک کی معاشی مشکلات کم کرنے میں ہمیشہ بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بونس واؤچر سکیم کا اعلان کیا گیا تھا، اگر اب بھی ایسی ہی مراعات دی جائیں تو بیرون ممالک سے ترسیلات میں سو فیصد اضافہ بھی کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت بھی ہے۔
سید محمود غزنوی نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں سے زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے نہ تو انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے اور نہ ہی بجلی ،گیس ،پانی کی لہذاحکومت کو چاہیے کہ بیرون ممالک سے قیمتی زرمبادلہ بھجوانے والے پاکستانیوں کو خاص عزت و احترام دے اور فوری طور پر ان کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے تاکہ یہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.