ضیاء الحق کی باقیات کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاو ل بھٹو زرداری
جمعہ 22 مئی 2015 14:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کو صاف طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اعلی عہدوں پرخصوصا پنجاب میں جنرل (ر) ضیاء الحق کی باقیات کو برداشت نہیں کرے گاجہا ں پر 2013 کے انتخابات میں پارٹی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بلاول اگلے مہینے وطن واپس آرہا ہے تاہم سیاست شروع کرنے سے پہلے وہ آپریشن کلین اپ چاہتے ہیں ایک سینئر پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ بلاول نے اپنے والد زرداری کو بتا دیا ہے کہ ضیاء کی باقیات کو کلیدی ذمہ داریاں نہیں دینی چاہئیں اور پنجاب کو دوبارہ لینا چاہئیے۔
ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمیڈیارپورٹس کے مطابق پی پی پی سربراہ گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک ہیں جس کی وجہ ان کے والد سے اختلافات بتائے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
گزشتہ دنوں اآصف علی زرداری نے کہا تھاکہ بلاول اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں اور ان کی نگرانی میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ ان کے صاحبزادے تمام صوبوں کا دورہ کریں گے اور پی پی پی کے کارکنوں اوررہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بلاول نظریاتی کارکنوں کو اوپر لانا چاہتے ہیں اوراور نوجوانوں کو آگے لاکر مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔جب پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ آپ کونسے ضیاء باقیات کی بات کررہے ہیں جو پی پی پی میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا پی پی پی ایک بڑی جماعت ہے اور لو گ پارٹی میں آتے ہیں اور جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کو جائن کرنے کے حوالے سے کسی کو روکا نہیں جاسکتا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.