سعودی حکمران قطیف کی مسجد امام علی میں خودکش دھماکے کے ذمہ دار ہیں ،علامہ مختار امامی
ہفتہ 23 مئی 2015 22:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنماعلامہ مختار امامی عالم کربلائی ،مولانا نشان حیدر ساجدی ،عبداﷲ مطہری ،امتیاز علی بخاری ،نے کہا کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے علاقے قطیف کی مسجد امام علی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروئی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سعودی حکمرانوں کو اس دہشت گردی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں ، سعودی عرب کے اندر قطیف اور الاحساء سمیت عوامیہ کے شہریوں کو سعودی حکومت کی جانب سے بم دھماکے کا تحفہ صرف اس لئے دیا گیا کہ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے بلا جواز گرفتار کئے گئے آیت اﷲ باقر النمر کی رہائی کے لئے احتجاج کیا تھا ، تو کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟ یا اس جرم کی سزا یہ ہے کہ مسجد میں خود کش دھماکہ ہی کروا دیا جائے۔
ہم تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ سعودی حکومت جو اپنے ملک میں ایک چھوٹی سے مسجد کی سیکورٹی کرنے میں ناکام رہی ہے وہ اس سال حج کے انتظامات کس طرح فول پروف کر سکتی ہے تاہم حج کے انتظامات کے لئے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ طور پر انتظامات کرنے دینے چاہئیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گذشتہ روز سعود ی عرب میں مسجد امام علی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی اور پاکستان کی مساجد اور امام بارگاہوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور گذشتہ روز ہی پشاور میں دو شیعہ مسلمانوں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا جو کہ واضح طور پر سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کھلی کاروائی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.