سر گودھا ، سزائے موت کے پانچ قیدیو ں کے بلیک وارنٹ جاری
پیر 25 مئی 2015 13:53
حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت پانے والے پانچ مختلف مقدمات کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے بلیک وارنٹ جاری‘ مختلف تاریخوں میں انہیں پھانسی دی جائے گی۔ ورثاء سے آخری ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
جیل حکام کے مطابق قتل کے الگ الگ مقدمات میں عدالتوں سے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پاکستان کی طرف سے مسترد کر دی گئیں‘ جس کے بعد متعلقہ عدالتوں نے ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی چڑھانے کی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل احمد نوید گوندل کے مطابق قتل کے مقدمات کے مجرمان امیر عبدالله کو آج 26 مئی‘ امجد علی کو 27 مئی‘ عنصر علی کو پرسو 28 مئی‘ مراد علی کو 30 مئی اور خان محمد کو دو جون کو پھانسی دی جائے گی۔ پھانسی کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد مجرمان کی ان کے ورثاء سے آخری ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ آج پھانسی چڑھائے جانیوالے مجرم کے ورثاء کی آخری ملاقات کروا دی گئی۔ پانچوں مجرمان کو پھانسی چڑھانے کے لئے جیل حکام نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.