` طاہر القادری آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے
خاندانی جمہوری نظام کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سانحہ ڈسکہ اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کے پیچھے نام نہاد جمہوری حکمران ہیں، سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے ڈاکٹر رحیق عباسی،خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض و دیگر کا خطاب `
منگل 26 مئی 2015 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ موجودہ خاندانی جمہوری نظام کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، لاہور اور سیالکوٹ میں رینجرز کا آنا پنجاب حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی کا اعلان ہے ۔پنجاب کے محب وطن عوام ،سول سوسائٹی اور پڑھے لکھے نوجوانوں نے لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کا راستہ نہ روکا تو قتل و غارت گری کی یہ آگ ہر گھر کی دہلیز تک پہنچ جائے گی ۔
حکمرانوں کو عوام کی بجائے غیر ملکی بنکوں کی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ ڈسکہ اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کے پیچھے موجودہ نام نہاد جمہوری حکمران ہیں ،سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سانحہ ڈسکہ اور کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،شیخ زاہد فیاض ،احمد نواز انجم،بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان ، رانا فیاض ،فرح ناز،جواد حامد،ساجد بھٹی و دیگر نے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.