خاندانی جمہوری نظام کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، طاہر القادری آج اہم پریس کانفرنس کرینگے ‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سانحہ ڈسکہ اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کے پیچھے نام نہاد جمہوری حکمران ہیں
عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی و دیگر کاسنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب
منگل 26 مئی 2015 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ موجودہ خاندانی جمہوری نظام کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، لاہور اور سیالکوٹ میں رینجرز کا آنا پنجاب حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی کا اعلان ہے ،پنجاب کے محب وطن عوام ،سول سوسائٹی اور پڑھے لکھے نوجوانوں نے لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کا راستہ نہ روکا تو قتل و غارت گری کی یہ آگ ہر گھر کی دہلیز تک پہنچ جائے گی ،حکمرانوں کو عوام کی بجائے غیر ملکی بنکوں کی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ ڈسکہ اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کے پیچھے موجودہ نام نہاد جمہوری حکمران ہیں ،سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سانحہ ڈسکہ اور کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،شیخ زاہد فیاض ،احمد نواز انجم،بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان ، رانا فیاض ،فرح ناز،جواد حامد،ساجد بھٹی و دیگر نے خطاب کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.