دوسرا ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ ٹیم کی انتظامیہ دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش میں مبتلا
بدھ 27 مئی 2015 13:52
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم ترین مڈل آرڈر کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش کا شکار ہوگئی ہے ۔ آل راؤنڈر کورے اینڈرسن اور وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈلے جان واٹلنگ لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری مسائل میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی دوسرے میچ میں شرکت پر شکوک وشبہات کے گہرے باد ل چھائے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ بریڈلے جان واٹلنگ کو لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن گھٹنے میں تکلیف نے گھیر لیا تھا جس کے باعث وہ پورے میچ میں وکٹ کے عقب میں فرائض سر انجام دینے سے قاصر رہے تاہم انہوں نے اس میچ کے دوران ناٹ آؤٹ 61 اور 59رنز کی شاندار اننگز تخلیق کی تھیں۔ ان کی جمعے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا ففٹی ،ففٹی امکان ہے ۔(جاری ہے)
کورے اینڈرسن کو کمر میں درد کی شکایت ہے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں صرف تین اوورز کراسکے تاہم انہوں نے 67رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی ۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بریڈلے جان واٹلنگ کو گھٹنے پر دباؤ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فی الحال ان کی آئندہ میچ میں حصہ لینے کا امکان صرف پچاس فیصد ہے ۔دونوں کھلاڑیوں کی طبی حالت پر نظر رکھی جا ئے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.