عوام کو خوشحالی اور ریلیف دینے کے نعرے حکمرانوں کے اپنے بوجھ تلے دفن ہو گئے ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ
حکومت کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے مڈل مین نے کسانوں سے گندم اونے پونے داموں خرید کر لی ہے
بدھ 27 مئی 2015 18:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو خوشحالی اور ریلیف دینے کے نعرے حکمرانوں کے اپنے بوجھ تلے دفن ہو گئے ہیں ،کپاس ‘ آلو اور چاول کے بعد گندم کے کاشتکار کو بھی اسکی فصل کا پورا معاوضہ نہیں مل سکا اور حکومت کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے مڈل مین نے کسانوں سے اسکی فصل اونے پونے داموں خرید کر لی ہے ۔
گزشتہ روز کسانوں کے نمائندہ ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کرنے کے باوجود حکومت نے عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا ہے ،آج ہر طبقہ جھولیاں اٹھا اٹھا کر ہ حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے انتخابی منشور میں عوام کو خوشحالی اور ریلیف دینے کے نعرے لگائے تھے لیکن بد قسمتی سے اقتدار میں آنے کے بعد انکی ساری توجہ صرف اپنی خوشحالی اور ریلیف پر مرکوز ہے اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.