سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان چیگمبرا پر 2 میچز کی پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 21:46

سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان چیگمبرا پر 2 میچز کی پابندی عائد کردی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان چیگمبرا پر 2 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چیگمبرا پر زمبابوے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث 2 ایک روزہ میچز کی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ پوری زمبابوے ٹیم پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چیگمبرا اب پاکستان زمبابوے سیریز کے بقیہ 2 میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان زمبابوے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز 36 منٹ تاخیر سے مکمل کیے تھے۔