آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم کا آغا ز15جون سے ہو گا ، رانا اعجاز
جمعرات 28 مئی 2015 15:11
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)پنجاب اسمبلی میں زراعت کے پارلیمانی سیکرٹری رانا اعجاز احمد نون نے کہا ہے کہ آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم کا آغا ز15جون سے ہو گا ۔مہم کے دوران باغبانوں کی رہنمائی کے لئے گاؤں، یونین کونسل، مرکز، تحصیل اور ضلع کی سطح پر فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ صوبہ پنجاب سے آم کی برآمد کا حجم بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے سلسلہ میں آم کے باغات کے اضلاع کے تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اور ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع )کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آم کے باغبانوں کی تربیت کے شیڈول میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز نہ برتیں۔ آم کے باغات والے اضلاع میں زراعت افسر (توسیع) مرکز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت( توسیع) تحصیل کی سطح پر جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع ) ضلعی سطح پر آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے تدارک کے سلسلہ میں تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.