(ن) لیگ آئین وقانون نہیں اپنی خواہشات کو تر جیح دیتی ہے ‘محمو دالرشید
جب پو لیس میں تقر ریوں کے فیصلے ’’تخت لاہور ‘‘کر یگا تو لوگوں کو انصاف نہیں پو لیس کی گولیوں کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 29 مئی 2015 21:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آئین وقانون نہیں اپنی خواہشات کو تر جیح دیتی ہے ‘جب پو لیس میں تقر ریوں کے فیصلے ’’تخت لاہور ‘‘کر یگا تو لوگوں کو انصاف نہیں پو لیس کی گولیوں کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا ‘ڈسکہ میں پو لیس بر برایت کی بدتر ین مثال قائم کی گئی ہے ‘پنجاب حکو مت وکلاء کو صرف تسلیاں دے رہی ہے عملی طور پر انکے اقدامات زیر و نظر آتے ہیں ۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے صوبائی صدر وقا ص افتخار بٹ کے ہمراہ ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے پو لیس فائر نگ سے جاں بحق ہونیوالے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ ڈسکہ پو لیس نے وکلاء کے ساتھ کو دہشت گردی کا مظاہر ہ کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مگر کئی دن گزر نے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کے حوالے سے حکو متی اقدامات نظر نہیں آرہے جسکی وجہ سے صرف وکلاء نہیں عوام میں بھی تشویش پائی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پر پو لیس میں تقر ریاں میرٹ آئین وقانون کی بجائے ’’تخت لاہور ‘‘کی مر ضی سے ہو تیں ہیں جسکی سزا پنجاب کے10کروڑ عوام کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں وکلا پر فائر نگ اور انکا قتل کر نیوالے پو لیس اہلکاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے بلکہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی دہشت گردی کی جرات نہ ہوسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.