سعودی مجلس شوریٰ نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش پر غور شروع کردیا
پیر 1 جون 2015 12:25
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) سعودی عرب کی مجلس شوریٰنے دہشت گردی کے فروغ اور سائبر کرائم میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو استعمال کیے جانے کے بعد "فیس بک"، "ٹیوٹر" اور "یو ٹیوب" سمیت کئی دوسری سوشل ویب سائٹس کی سروس بند کرنے پرغور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رْکن ڈاکٹر فائزالشھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹس بالخصوص فیس بک، ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر پابندی ان کی حکومت کا آئینی حق ہے۔
دنیا کے کئی دوسرے ممالک نے بھی جرائم کی روک تھام کی خاطر ان ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔ سعودی عرب بھی اس کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سوشل میڈیا معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلانے کا موجب بنے تو اس پر پابندی ناگزیر ہو جاتی ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ ڈاکٹر فائز الشھری نے حال ہی میں مجلس شوریٰ میں بعض دوسرے ارکان کے ساتھ مل کرسائبر کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے ایک بل پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی کون کون سی ویب سائٹس سعودی عرب میں انارکی اور معاشرتی ضرر رسانی کا موجب بن رہی ہیں۔
مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ سرچ انجن "گوگل" اور "یاھو" جیسی ویب سائٹ صرف کمرشل مقاصد کے لیے اپنی خدمات کا فورم مہیا کرتی ہیں۔ ان کے پیش نظرسعودی عرب کے عوام کو نفع پہنچانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یوں کئی دوسری ویب سائٹس بھی جرائم کے فروغ کا موجب بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ویب سائٹ جب بھی معاشرے میں ضرر کا موجب بنے گی اسے اسی وقت بلاک کیا جائے گا۔ یہ سعودی عرب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں سائبر کرائمز بل جسے آٹھ سال پہلے پیش کیا گیا تھا میں مزید ترامیم کے ساتھ اسے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ بل میں مزید ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.