نواں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کمپ 2015 کا آغاز کل سے ہو گا

پیر 1 جون 2015 18:25

نواں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کمپ 2015 کا آغاز کل سے ہو گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) نواں ایم۔ ٹی۔ ایف ۔اے فٹ بال سمر کیمپ برائے بوائز اینڈ گرلز کا ا آغاز آج ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ میں ہو گا اس کیمپ میں بوائز اینڈ گرلز فٹ بالرز فٹ بال کی جدید تربیت AFC / FIFA کوچوں سے ٹریننگ حاصل کریں گے۔ یہ 90 روزہ کیمپ31 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کے دوران لڑکوں کی ٹریننگ ہفتے میںآ ج سے ہفتہ صبح 6:00 بجے سے 7:30 بجے تک اور چار دن پیر سے جمعرات شام کو 6:00بجے سے7:15 بجے تک ہو گی۔

اس تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے نوجوان فٹ بالرز شرکت کر رہے ہیں اور اکیڈمی میں موجود فٹ بال سہولیات اور جدید کوچنگ سسٹم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ گرلز سمر کیمپ جمعرات سے اتوارکو 6:00 بجے سے 7:00 بجے ہو گا۔ میاں رضوان علی نے توقع کا اظہار کیا کہ ماڈل ٹاؤن فٹبال سمر کیمپ اسی طرح شاندار طریقے سے ہر سال منعقد ہوتا رہے گا۔