کالعدم پاکستانی تنظیم کے رکن کو کینیڈا سے ملک بدری کا سامنا
منگل 2 جون 2015 20:23
اوٹاوااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ءفرقہ ورانہ بنیادوں پر کام کرنے والے ایک کالعدم پاکستانی گروہ کے ایک رکن کو جلد ہی کینیڈا بدر کر کے پاکستان بھجوا دیا جائے گا۔ یہ شخص آتشیں ہتھیاروں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔کینیڈا کے روزنامے کے مطابق انیق انصاری نامی اس پاکستانی شہری کی امیگریشن سے متعلق سماعت کینیڈا کی بارڈر سروس ایجنسی نے امیگریشن اور مہاجرین کے بورڈ کو اس شخص کی ملک بدری سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اونٹاریو کے علاقے پیٹربرا کے رہائشی انصاری نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں 20 ہزار کینیڈین ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ باردو جمع کر رکھا تھا۔ انصاری سن 2007 سے کینیڈا میں مقیم ہے، تاہم گزشتہ ماہ اس کے مستقل رہائشی اجازت نامے کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور اسے ملک بدر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔(جاری ہے)
امیگریشن اینڈ رفیوجی بورڈ نے اسے ’سلامتی وجوہات‘ پر کینیڈا میں دوبارہ داخل نہ ہونے کا حکم دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انیق انصاری شیعہ مخالف تنظیم اہل سنت والجماعت جو عرف عام میں سپاہ صحابہ پاکستان کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کا رکن ہے۔جنوری میں اسی تنظیم کے سات ارکان کو پاکستان میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ان افراد کو قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں کے ساتھ ساتھ سن 2003ء میں کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کا مجرم بھی قرار دیا گیا تھا۔کینیڈا کی بارڈر سروس ایجنسی کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے سے بات چیت میں کہا کہ انصاری ملک بدری تک زیرحراست رہے گا، کیوں کہ وہ ’فلائٹ رِسک‘ کے ساتھ ساتھ ’عوام کے لیے بھی خطرہ‘ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.