اچھے کرداروں کی بہت بھوکی ہوں‘ ودیا بالن
جمعرات 4 جون 2015 11:23
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء)مسلسل تین فلاپ فلموں ’شادی کے سائڈ ایفیکٹس،‘ ’گھن چکّر،‘ اور ’بابی جاسوس‘ کے بعد بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ ریلیز ہونے کو تیار ہے۔رواں ماہ کی 12 تاریخ کو نمائش کے لیے پیش ہونے والی اس فلم میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی اور راجکمار راوٴ نظر آئیں گے۔
اس میں وہ ایک ہوٹل میں گل فروش کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کے لیے انھوں نے ایک گل فروش کے ساتھ تربیت بھی حاصل کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ودیا بالن نے بالی وڈ میں اپنے ایک دہائی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے کہ میں دس جون کو انڈسٹری میں اپنے دس سال پورے کر رہی ہوں۔(جاری ہے)
اس انڈسٹری میں میرا سفر بہت اچھا رہا۔
جتنے کی امید تھی اس سے کہیں زیادہ پایا۔اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے۔ودیا بالن نے فلم پرینیتا کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان تھے-انھوں نے مزید کہاکہ میں بالی وڈ میں صرف ایک فلم کرنا چاہتی تھی اور فلم پرینیتا کے ساتھ بہت خوش تھی لیکن اب دس سال اور 18 فلموں کے بعد بھوک پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ودیا کہتی ہیں کہ آج میرا خاندان مجھ پر فخر کرتا ہے۔ میں کسی فلمی خاندان سے نہیں ہوں، اس لیے میرے خاندان کے لوگوں میں ایک قسم کا خوف تھا کہ لڑکی باہر جائے گی، فلموں میں کام کرے گی تو وہاں جو بھیڑیے ہوتے ہیں وہ اسے چھوڑیں گے نہیں۔ میرے خاندان والوں کے ذہن میں بالی وڈ کے بارے میں اس قسم کے خیالات تھے۔ودیا بالن کو کئی فلموں کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے’اسی لیے میری ماں میرے ساتھ ٹی وی سیریلز کے سیٹ پر میرے ساتھ آیا کرتی تھیں۔ لیکن جب میری ماں کو یہ احساس ہوا کہ دنیا اور ماحول کیسا بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، بس خود پر اعتماد اور اپنے کام کے متعلق لگن ضروری ہے۔ودیا کو ’پرینیتا،‘ ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’کہانی‘ جیسی فلموں نے ایک نیا مقام عطا کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.