رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہیگا، ڈی جی میٹ غلام رسول

جمعرات 4 جون 2015 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہیگا۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم خوشگوار رہیگا۔انہوں نے کہا کہ فری مون سون کا آغاز جون کے آخری دس دنوں ہوگاجس دوران بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہیگا اور اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :