ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ہفتے سے کینیڈا میں شروع ہوگا
جمعہ 5 جون 2015 12:05
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں، میگا ایونٹ میں جاپان کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، عالمی چیمپئن جاپان نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں حریف امریکن ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
5 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جنہیں چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں کینیڈا، چین، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ، گروپ بی میں جرمنی، آئیوری کوسٹ، ناروے اور تھائی لینڈ، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جاپان، سوئٹزرلینڈ، کیمرون اور ایکواڈور، گروپ ڈی میں امریکہ، آسٹریلیا، سویڈن اور نائیجیریا، گروپ ای میں برازیل، جنوبی افریقہ، سپین اور کوسٹا ریکا جبکہ گروپ ایف میں فرانس، انگلینڈ، کولمبیا اور میکسیکو شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.