نیگلیریا سے پاک شفاف پانی کیلئے فوری ،مثبت حل تلا ش کر لیا ہے،جام مہتاب ڈہر
جمعہ 5 جون 2015 16:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ نیگلیریا سے پاک شفاف پانی کے لئے فوری اور مثبت حل تلا ش کر لیا ہے ۔کراچی کے شہریوں میں آج(ہفتہ) سے سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ کی بوتلیں مفت تقسیم کی جائیں گی ۔ کراچی میں لائنوں سے پانی چوری بھی بیکٹریا کی افزائش کی اہم وجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایم ڈی واٹر بورڈہاشم رضا زیدی کے ہمراہ سی او ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورے کے موقع پر کیا ۔
اس دوران انہوں نے نیگلیریا کنٹرول سیل میں جاری کام کی کاکردگی کاجائزہ بھی لیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام مہتاب کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو بین الااقوامی معیار کے مطابق صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی کے پانچ بڑے پمپنگ اسٹیشنز کے علاوہ 22بوسٹر اسٹیشنز بھی جلد کام شروع کردیں گے ۔ جام مہتاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیگلیریا سے سات اموات ہوئی ہیں ۔
جن میں سے 5کیس کراچی کے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے جرثومے کو ختم کرنے کے لئے فوری حل ڈھونڈلیا ہے ۔ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ کی بوتل مارکیٹس میں لائی جائے گی ۔ کل سے شہر میں ان بوتلوں کی مفت تقسیم کا مرحلہ شروع اور ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں لائنوں سے پانی جن مقامات پر چوری کیا جاتا ہے وہاں بھی نیگلیریا کے جرثومے کی افزائش ہو تی ہے ۔ دنیا بھر کے ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا کا کوئی علاج نہیں ہے ۔ ہم نے کراچی کے تمام واٹر پارکس میں پانی کے نمونے حاصل کر لئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں جام مہتاب ڈھر کا کہنا تھا کہ صرف صوبہ سندھ میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی نیگلیریا سے اموات ہو رہی ہیں ۔ پانی کی صفائی کے حوالے سے تمام ماہرین کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.