حسینہ واجد حکومت کا ایک اور مسلم دشمن اقدام ، ہھارتی ٹیم کے دورے کے دوران گراؤنڈ کے ساتھ مدرسہ بند کرنیکا حکم دیدیا
ہفتہ 6 جون 2015 17:52
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس تازہ ثبوت اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر حسینہ واجد کی حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے نام پرڈھاکہ کے کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں موجود مدارس کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدرسہ روضہ الصالحین عالم کے سربراہ مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ انھیں حکام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے 10 جون سے 14 جون تک شیڈول بھارت اور بنگہ دیش کے واحد ٹیسٹ میچ کے دوران مدرسہ بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
مولانا عبدالشکور کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے مدرسے کو بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ،وہ حکومت کی جانب سے مدرسہ بند کرنے کے حکم پر بہت حیران ہیں کیونکہ گذشتہ سال ہونے والے ایشیاء کپ کے دوران بھی مدرسہ بند نہیں کروایا گیا تھا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ انہں مدرسے میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کرنے کا کہا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر صرف 25 یتیم بچوں کو مدرسے میں رکھنے کی زبانی اجازت دی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ ڈھاکہ کا فتح اللہ سٹیڈیم میں 9 سال کے بعد کرکٹ کا انٹرنیشنل ایونٹ ہونے جارہا ہے، جبکہ 2006 ء میں اس میدان نے آسٹریلیا کی ایک ٹیسٹ میچ کے دوران میزبانی کی ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.