مسجد الحرام میں روزہ افطار کروانے کے لئے روزانہ 65کلومیٹر طویل دستر خوان بچھایا جائے گا

منگل 9 جون 2015 16:22

مسجد الحرام میں روزہ افطار کروانے کے لئے روزانہ 65کلومیٹر طویل دستر ..

مکہ مکرمہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کو روزہ افطار کروانے کے لئے ہرروز دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان بچھایا جائے گا جس کی لمبائی 65کلومیٹر سے زیادہ ہو گی ‘ افطاری کے لئے روزانہ 70ٹن سے زائد کھجوریں تقسیم کی جائیں گی ‘تمام کھجوروں کے لئے تازہ ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے روزہ افطار کروانے والوں کے لئے نئے ضابطوں کا اعلان کر دیا ہے جن کے تحت افطاری کے لئے بچھائے جانے والے نائیلو ن کے تمام دسترخوان ایک ہی رنگ کے ہوں گے اور ان کی موٹائی 50مائیکرون سے کم نہیں ہو گی ۔

افطاری کے لئے آب زم زم ‘عربی قہوہ اورکھجوریں تقسیم کی جائیں گی‘ افطاری کروانے والی تنظیمیں عصر کی نماز کے بعد اپنا کام شروع کر یں گی اور مغرب کی اذان کے پانچ منٹ بعد سب دسترخوان سمیٹ لئے جائیں گے ۔