ادا کار و ہدایتکار سنتوش کمار کی 33ویں اور ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل کی 48ویں برسی کل منائی جائیگی
بدھ 10 جون 2015 12:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ادا کار و ہدایتکار سنتوش کمار کی 33ویں اور پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل کی 48ویں برسی کل ( جمعرات ) کو منائی جائے گی ۔ سنتوش کمار 25دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام موسیٰ رضا تھا ۔ انہوں نے نور جہاں ، راگنی، سورن لتا، مسرت نذیر ، نیلو ، نیر سلطانہ ،شمیم آراء ، حسنہ ، بہار، دیبہ ، رانی کے ہمراہ درجنوں فلموں میں یاد گار مرکزی کردار ادا کئے۔
صبیحہ خانم ، درپن ، نیر سلطانہ ، ایس سلمان ، پنااور منصور وغیرہ کا تعلق بھی سنتوش کمار کے خاندان سے تھا جنہوں نے ادا کاری ، ہدایت کاری ، فلم سازی کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔بیلی، شم ڈھلے ، دو آنسو ، دیور بھابھی،آواز ، قاتل جیسی درجنوں فلموں میں یاد گار کردار ادا کرنے والے سنتوش کمار کو 1950ء سے لے کر 1982ء تک کے 32سالوں کے دوران فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.