وفاقی حکومت نے بجٹ میں غریب عوام کے ریلیف دینے کے بجائے ان سے آخری نوالہ بھی چھین لیا،ثمر علی خان
بدھ 10 جون 2015 20:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمرعلی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں غریب عوام کے ریلیف دینے کے بجائے ان سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ۔نا اہل حکمرانوں نے عوامی مفادات کے لئے کبھی بجٹ نہیں بنایا ، بجٹ میں عوامی امنگوں کا قتل عام کیا گیا ہے ۔
یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر واقع ڈیفنس میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے ہر شعبے میں حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مزدور کی تنخواہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔(جاری ہے)
میاں برادران 13ہزار روپے میں مہینے کے خاندان کا بجٹ بنا کر دکھائیں ۔
وفاقی حکومت نے بجٹ میں پاکستان کے معاشی حب شہر کراچی کو مکمل طور پرنظر انداز کیا ہے ۔ کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے K4جیسے منصوبے کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی ۔ کراچی شہر سے جمع ہونے والا کم و بیش 65%ریونیو پاکستان کے بجٹ میں شامل کیاجاتا ہے لیکن حکمرانوں نے کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان کراچی کو شدید مایوسی ہوئی ۔ تحریک انصاف اس وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کے دیرینہ مسائل پانی اور بہتر ٹرانسپورٹ کے لئے صوبائی بجٹ میں معقول رقم مختص کی جائے۔ تاکہ اہلیان کراچی کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.