انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے،میک کولم
جمعرات 11 جون 2015 13:23
برمنگھم ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز برینڈن میک کولم نے کہا کہ انگلش ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں کیوی قائد نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے اور انگلینڈ ٹیم کو میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔
انگلینڈ نے کیویز کو پہلے ون ڈے میں بڑے مارجن 210 رنز سے شکست دی تھی۔ میک کولم نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کم بیک کے لیے انکی ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.