یونین کونسل 86کے مکینوں کا چکری روڈ تا گرجا لنک روڈ کی تعمیر سے قبل سڑک کے دونوں اطراف نالہ تعمیرکرنے کامطالبہ
جمعرات 11 جون 2015 22:21
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )حلقہ پی پی 6کی یونین کونسل 86کے مکینوں نے چکری روڈ تا گرجا لنک روڈ کی تعمیر سے قبل سڑک کے دونوں اطراف نالہ تعمیرکرنے کامطالبہ کردیا ۔ یونین کونسل 86کے علاقے ڈھو ک لکھن،ڈھوک لولیاں ، گرجا و ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے بتایا کہ چکری روڈ تا گرجا لنک روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں پہلے والی سڑک مکمل اکھاڑ دی گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی پائپ زیر زمین کیبل کو بھیء شدید نقصان پہنچا ،اس کے علاوہ اطراف میں بنی نالیاں ٹوٹنے سے گٹروں کا پانی ہر طرف بہنے لگا ہے ۔
مکینوں نے کہاکہ قبل ازیں یہ سڑک مین چکری روڈ سے گرجا لنک روڈ تک مکمل پختہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ٹھیکیدار نے ملک شوکت پٹواری اور ملک ناصر ایڈووکیٹ کے گھر تک سڑک اکھاڑنے کے بعد چھوڑ دی ہے اور کہا ہے کہ یہ سڑک یہیں تک پختہ ہونی ہے،سڑک کی تعمیر سے قبل پانی کی نکاسی کے لیے نالہ بنایا جائے تاکہ اہلیان علاقہ کو سڑک کی پختگی کا فائدہ ہو سکے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.