اسرائیلی حکام نے ماہ رمضان میں چالیس سال سے کم عمر فلسطینیوں پر بیت المقدس میں داخلے پر پابندی عائد کردی
جمعہ 12 جون 2015 13:20
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی اور شمالی فلسطین سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر رمضان المبارک کے دوران بیت المقدس میں داخلے پر پابندیوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں 40 سال سے کم عمر افراد بیت المقدس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور سے متعلق محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں کم سے کم 40 سال کی عمر کے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
بیت المقدس آنیوالوں کو پہلے فوج اور سیکیورٹی اداروں سے بھی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ محض عمر کی قید کافی نہیں ہے۔ سیکیورٹی کلیرئنس بھی ضروری ہے۔(جاری ہے)
محکمہ شہری امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں 35 سال کی عمر کے افراد کو بھی بیت المقدس میں مشروط طورپر جانے کی اجازت ہوگی تاہم جمعہ کے ایام میں نماز جمعہ کیلئے بیت المقدس میں وہی شخص قدم رکھے گا جس کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین عمرکی قید سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ جمعہ اور دیگر ایام میں بھی مسجد اقصیٰ میں آجا سکتی ہیں۔ صہیونی حکام کی جانب سے مغربی کنارے کے شہریوں کو اندرون اسرائیل اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ تاہم ملاقات کے لیے 17 جون سے 22 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.