وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف کل دو روزہ ٹیوٹا سکلز ایکسپو 2015کا افتتاح کرینگے
جمعہ 12 جون 2015 16:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کل (بروزہفتہ) دو روزہ ٹیوٹا سکلز ایکسپو 2015کا افتتاح کرینگے۔اس ایکسپو کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ٹیوٹا کے ٹیکنیکل ،ووکیشنل اداروں اورسروس سینٹرز میں زیر تربیت افرادی قوت کے پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھ دئیے گئے ہیں جو انکی ہنر مندی کی عکاسی کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز (جمعہ)ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹیوٹا سکلز ایکسپو کے انتظاما ت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجر عبدالقیوم، حامد غنی انجم،انجینئر اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
یہ دوروزہ سکلز ایکسپو جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہاہے۔
اس کے انعقاد کا مقصد طلبا ء و طالبات کی فنی مہارت کو اجاگر کرنا ہے۔نمائش میں مشہور کمپنیوں نے بھی اپنے سٹال لگا لئے ہیں۔طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے سے معززین کو بھی مدعو کیا کیا گیا ہے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا اپنے فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیومن ریسوس کے ہیڈز ٹیوٹا ہنر مند وں کا موقع پر انٹرویو کر کے ان کا انتخاب کیا جائے گا۔ نمائش میں زیر تربیت ہنر مندوں کے بنائے گئے پراجیکٹس کو کاروباری طبقہ‘عوام اور خصوصی طور پر عام طالبعلموں کو ایک چھت تلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.