نیتھن لیون نے ہف ٹمبلر کا بطور آف اسپنر141 وکٹیں لینے کا آسٹریلوی کرکٹ کا111 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ہفتہ 13 جون 2015 20:55
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے آسٹریلوی کرکٹ میں 111 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹیں لیتے ہوئے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 144 کر لی، اس طرح انہوں نے ہف ٹمبلر کا بطور آف اسپنر141 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 111 سال قبل قائم کیا تھا۔
(جاری ہے)
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ہمیشہ سے لیگ سپنرز کا راج رہا ہے تاہم نیتھن لیون نے آسٹریلوی کرکٹ میں آف سپن بولنگ کو نئی زندگی بخشی ہے۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کنگسٹن جمیکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم143رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.