` اقتدارپر قابض مخصوص خاندانوں نے عوامی مسائل حل کرنیکی کوشش نہیں کی، چوہدری سرور
تحریک انصاف اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی برپا کردیگی، کارکنان کے اجتماع سے خطاب`
ہفتہ 13 جون 2015 21:12
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سالہا سال سے اقتدارپر قابض مخصوص خاندانوں نے کبھی بھی عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی، تحریک انصاف اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی برپا کردیگی۔وہ گذشتہ روز چوہدری علی اصغر بھلہ ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر صوبائی رہنماء چوہدری علی اصغر بھلہ ایڈووکیٹ، میاں عبد القیوم ، ریاض اسلم بھلہ ، قیصر ذوالفقار بھٹی، رانا راشد ، نقیب اللہ ، گل ولی خان، جمشید بٹ، بشیر مغل سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے گورنر شپ صرف اس لئے چھوڑی کیونکہ وہ اس عہدہ پر رہنے کے باوجود عوامی کی فلاح اور مسائل کو حل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے تھے ، گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے اقتدار پر باری باری قبضہ کرنیوالے حکمران عوام کو انکے حقوق دینا نہیں چاہتے ، پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کی ایک بڑی تعداد شدید ترین مشکلات سے دور چار ہے مگر کئی کئی سال پر اقتدارپر قابض خاندانوں اور سیاسی جماعتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.