تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-1 برتری حاصل کر لی
پیر 15 جون 2015 14:00
ساؤتھمپٹن۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر اور کین ولیمسن کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کیویز نے میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 303 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے 118 اور روس ٹیلر نے 110 رنز اننگز کھیلی، ٹیلر کی یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔
ولیمسن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم 45.2 اوورز میں 302 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایون مورگن 71 ، بین سٹوکس 68 اور جو روٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔(جاری ہے)
ٹم ساؤدی اور ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے بین ویلز نے تین، تین جبکہ میٹ ہینری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی شاندار بیٹنگ نے کیویز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کین ولیمسن نے 118 اور روس ٹیلر نے 110 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ٹیلر کی یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔ ڈیوڈ ولی نے تین اور بین سٹوکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.