آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ
پیر 15 جون 2015 15:51
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 277رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 392 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘کالی آندھی کے 7 بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان دنیش رامدین 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3‘ ہیزل ووڈ ‘ نیتھن لیون اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 199 رنز بنانے پر سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ آسٹریلیا کے ہی جوش ہیزل ووڈ کو سیریز میں 12وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 392 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 16رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے اننگزدوبارہ شروع کی، تواس کے بیٹسمین کینگروزباؤلرزکے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئے، پوری ٹیم صرف 114 رنزپرڈھیرہوگئی، 7 بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے، کپتان دنیش رام دین29رنزبنا کرنمایاں رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.