فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پیر 15 جون 2015 16:33
فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے اور زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایف ایف سی کے منظور شدہ ڈیلرز اور کھاد فروخت کنندگان سے کھاد خریدیں اور اس کی رسید ضرورحاصل کریں تاکہ انہیں ناجائز منافع خوری سے نجات مل سکے۔
(جاری ہے)
ایف ایف سی فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ سونا یوریا پرلڈ کی انتہائی قیمت فروخت 1849روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام اور سونا یوریا گرینولر کی قیمت 1860روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار مذکورہ قیمتوں سے زیادہ نرخ ہرگز ادا نہ کریں اور اگر کسی جگہ پر کوئی کھاد ڈیلر زیادہ رقم طلب کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ایف ایف سی کے قریبی آفس ، محکمہ زراعت کے ای ڈی او و ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈی سی او آفس سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دی جائے ۔انہوں نے تمام ڈیلرز کو بھی خبردارکیاکہ وہ مذکورہ نرخوں سے زائد ریٹس کی وصولی سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان کی ڈیلرشپ منسوخ کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.