پاکستانی ڈرامہ سیریل ”مراة العروس“ کے ماڈرن مزاحیہ وریژن”اکبری اصغری“ بھارتی چینل ”زندگی“ پر نشر کیا جائیگا
بدھ 17 جون 2015 14:01
کراچی/ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء)پاکستانی اداکار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن فواد خان ایک مرتبہ پھر ہندوستانی ٹی وی کی زینت بننے جارہے ہیں، لیکن اس مرتبہ وہ سنجیدہ یا رومانوی کے بجائے ایک لاابالی نوجوان کے کردار میں نظر آئیں گے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل 'مرا العروس' کے ماڈرن مزاحیہ ورڑن 'اکبری اصغری' کو ہندوستان کے چینل 'زندگی' پر نشر کیا جارہا ہے، تاہم ڈرامے کا نام 'آجا سجنا ملیے جلیے' رکھا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ کامیڈی، رومانس اور ہلکے پھلکے مزاح کا حسین امتزاج ہے۔فواد خان کے ڈرامے 'زندگی گلزار ہے'، 'ہم سفر' اور 'وقت نے کیا،کیا حسین ستم' (داستان) تو ہندوستان میں ٹی وی شائقین کے دل جیت ہی چکے ہیں اور اب وہ اصغر کے کردار میں ٹی وی اسکرینوں پر نظر آئیں گے۔(جاری ہے)
اصغر اگرچہ ایک ذہین نوجوان ہے، لیکن اس کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں، اس کا پسندیدہ مشغلہ لڑکیوں کے پیچھے بھاگنا ہے، جبکہ اس کے والدین اور گھر والے اسے ایک بے کار انسان سمجھتے ہیں۔
اس لاابالی نوجوان کو کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی ضرورت ہے اور وہ اس مقصد کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا ہے، وہ ایک ایسی امیر لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے جو اسے اس کے پسماندہ گاوٴں سے نکالنے مدد میں دے سکے۔'مرا العروس' اردو زبان کا پہلا ناول ہے۔ جسے مولوی نذیر احمد نے تخلیق کیا اور 1869 میں اسے شائع کیا گیا۔ناول پر مبنی ایک ڈرامہ اسی نام سے پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا جبکہ 2011 میں ہم ٹی وی نیٹ ورک پر اس کا ماڈرن کامیڈی ورڑن 'اکبری اصغری' کے نام سے پیش کیا گیا۔اس ڈرامے میں فواد خان نے اصغر، حمائمہ ملک نے اصغری، صنم بلوچ نے اکبری جبکہ عمران عباس نے اکبر کا کردار ادا کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.