سیاسی لیڈروں کو سچائی پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہئیں‘ اوم پوری
بھارتی سینما میں ’’آئٹم سانگ‘‘ نے خواتین کی شبیہ کو نقصان پہنچانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے
بدھ 17 جون 2015 17:23
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ بھارتی سینما میں ’’آئٹم سانگ‘‘ نے خواتین کی شبیہ کو نقصان پہنچانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔جون کے آخری ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مس ٹنکپور حاضر ہو‘‘ میں وہ پولیس والے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اوم پوری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ڈانس نمبرز کی وجہ سے ہی خواتین کے متعلق مردوں کی سوچ بگڑ جاتی ہے۔
ایک لڑکی کے ارد گرد رقص کرنے والے 20 مرد اس عورت کو کوئی چیز بنا دیتے ہیں۔تو کیا فلموں میں آئٹم سانگز نہیں ہونے چاہیے؟ اس سوال پر اوم پوری کہتے ہیں کہ وہ آئٹم سانگ کو فلموں میں رکھنے کے خلاف قطعی نہیں ہیں لیکن وہ انھیں قدرے مہذب بنانے کی وکالت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
پرانے زمانے کی فلموں میں آئٹم نمبرز کا حوالہ دیتے ہوئے اوم پوری کہتے ہیں کہ کیبرے تو ہیلن (اداکارہ) بھی کرتی تھیں لیکن وہ فحش نہیں ہوتا تھا۔
ہیلن اپنے زمانے کی معروف اداکارہ تھیں۔ وہ سلمان خان کے والد سلیم خان کی اہلیہ ہیں۔حال ہی میں کئی فلموں پر سینسربورڈ کی قینچی کے سوال پر انھوں نے سیاسی لیڈروں کو فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جو فلمیں سچائی پر مبنی ہوں اسے انھیں تو دیکھنا ہی چاہیے۔فلم ’مس ٹنکپور حاضر ہو‘ اس وقت تنازعے میں گھر گئی جب اترپردیش کی ایک پنچایت نے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کے مطابق اس میں کھاپ پنچایت کی خراب شبیہ پیش کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
-
انفلوئنسر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا
-
’’شیرنی کا بچہ‘‘ ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی31ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.