ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں بھی تحقیقات شروع کردی گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جون 2015 20:49

ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں بھی ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 جون 2015 ء) ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں بھی ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب امارات میں آن لائن ڈگریاں رکھنے والے تمام افراد کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ عرب امارات کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق جعلی ڈگریوں کے رکھنے والے افراد کو جیل کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ غیر ملکی افراد کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :