گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کی رمضان المبارک میں سپلائی بند کرنے کی دھمکی

صوبائی بجٹ میں 16 فیصد سیلز ٹیکس ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے، لاہور پریس کلب اور شاہ عالمی میں احتجاجی مطاہرہ سے مقررین کا خطاب

جمعرات 18 جون 2015 21:14

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کی رمضان المبارک میں سپلائی بند کرنے کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی بجٹ میں 16 فیصد سیلز ٹیکس کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے سامنے اور شاہ عالمی بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کے صدر ملک اشرف علی،جنرل سیکرٹری طارق نبیل، سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد بیگ ، سینئر نائب صدر محمد علیم بٹ نائب صدر شراف گل نے کہا کہاگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو مضان المبارک میں پنجاب بھر میں ہر قسم کی ”سپلائی بند“ کر دی جائے گی۔

نئے سیلز ٹیکس سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بند ہو جائے گا اور بات فاقوں تک پہنچ جائیگی۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کے مطابق اس معاشی قتل عام کو بند کیا جائے پہلے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز برادری مختلف ٹیکسوں کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :