کیریبین لیگ :بارباڈوس نے گیانا کو 49 رنز سے شکست دیدی
پیر 22 جون 2015 11:49
برج ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جون۔2015ء) کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے گیانا ایمازون واریئرز کو 49رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ۔ کیرون پولارڈ کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ بارباڈوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔
کپتان کیرون پولارڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی ۔(جاری ہے)
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک 39 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے ۔ جوناتھن کارٹر25 اور ڈوین سمتھ 13 رنز بنا کر میدان سے کوچ کرگئے ۔ نوین سٹیورٹ13رنز بنا کر ناقابل شکست پویلین لوٹے ۔ سنیل نارائن نے دووکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں گیانا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18 اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریڈہوج 26 رنز کے ساتھ نمایاں پلیئررہے ۔ تلکرتنے دلشان24، ویر سیمی پرمال14 اور اسد فد ا دین 12 رنز بنا سکے ۔سات کھلاڑیوں کو ڈبل فیگر میں داخلے کی اجازت بھی نہ مل سکی۔ روی رامپال اور روبن پیٹرسن نے تین، تین، کیرون پولارڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیسن ہولڈر کے ہاتھ ایک وکٹ لگی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.