انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کاسالانہ اجلاس ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں شروع ہو گیا
پیر 22 جون 2015 13:46
بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس بارباڈوس میں شروع ہو گیا ، ابتدائی روزایسوسی ایٹ وایفیلیٹ ممبرز میٹنگ کے ساتھ چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا، جمعے تک اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی سی سی کے میمورنڈم میں ترمیم ایجنڈے میں سرفہرست ہے، سری لنکا کرکٹ میں حکومتی مداخلت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، نئے آئی سی سی صدر کیلئے پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آنٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں شورع ہو گئی، دنیا بھر کے 50 ڈیلی گیٹس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اور ان کی میزبانی کے فرائض بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن انجام دے رہی ہے۔(جاری ہے)
یہ امریکاز ریجن میں کرکٹ کے منتظمین کاسب سے بڑا مجمع ثابت ہونے والا ہے۔ سالانہ کانفرنس کا آغاز گزشتہ روز ایسوسی ایٹ اینڈ ایفیلیٹ ممبرز میٹنگ سے ہو ا، چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا دو روزہ اجلاس بھی شروع ہوگا جوکہ(آج) منگل کو بھی جاری رہے گا۔
بدھ کے روز ایچ آر کمیٹی، ایگزیکٹیو کمیٹی، سالانہ کانفرنس اور گورننس کمیٹی میٹنگز منعقد ہوں گی۔ جمعرات کو فنانس اور کمرشل افیئر کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ بدھ سے جمعے تک آئی سی سی، آئی ڈی آئی اور آئی بی سی بورڈ میٹنگز بھی جاری رہیں گی۔ ان میٹنگز کے ایجنڈے میں آئی سی سی میمورنڈم اورآرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم، آئی سی سی کے نئے صدر کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد کردہ امیدوار ظہیر عباس کے نام کی منظوری، سربیا کی جانب سے آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر شپ درخواست پر غور، سری لنکا میں حکومتی مداخلت اور اس معاملے پر حاصل ہونے والی اپ ڈیٹس پر غور کیا جائے گا، یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کے چیئرمین کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور ہوگا۔ ان میٹنگز میں پاکستان کی نمائند گی چیئرمین بورڈ شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کر رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.