عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے آٹھویں بار ہالے اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
پیر 22 جون 2015 13:46
ہالے/لندن/برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) سوئس سٹار کھلاڑی عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے آٹھویں بار ہالے اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا،انہوں نے ایونٹ کے فائنل میں اٹلی کے اینڈریس سیپی کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں ہونے والے گیری کربر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا سامنا اطالوی پلیئر اینڈریاس سیپی سے ہوا۔
فائنل میں سوئس سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر نے جارحانہ شاٹس کھیل کر اینڈریاس سیپی کو سٹریسٹ سیٹس میں مات دی۔ راجر فیڈرر نے 7-6 ،6-4 سے کامیابی سمیٹ کر مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل وہ استنبول، دبئی اور برسبین کی ٹرافیز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
ہالے ٹورنامنٹ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن کی تیاری کے لیے وارم اپ کے طور پر کھیلا جاتا ہے اور اس فتح سے فیڈرر نے انتیس جون سے شروع ہونے والا گرینڈ سلام جیتنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
دوسر ی جانب عالمی نمبر 3 اینڈی مرے نے ایگن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ لندن میں ہونے والے ایگن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے نے ساوٴتھ افریقا کے کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ عالمی نمبر 3 اینڈی مرے کی فتح کا سکور6-3 ، 6-4 رہا۔ ویمنز برمنگھم ٹینس ایونٹ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے جموریہ چیک کی کیرولینا پیلیسکووا کو6-7 ،6-3 ، 7-6 سے زیر کرکے ٹرافی پر قبضہ جمایا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.