محمد حفیظ کو چودہ روز کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا ‘ آئی سی سی کا انتباہ
منگل 23 جون 2015 12:33
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کے اعلامیئے کے مطابق گال ٹیسٹ میں آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا ہے اس لئے انہیں 14 دن کے اندر ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا تاہم بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک وہ بولنگ کراسکتے ہیں۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی بولر کا دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پراسے ایک سال کے لئے بولنگ کرانے پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2014 میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم اپریل 2015 میں کامیاب ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے انہیں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.