ہالی وڈ فلم”ٹرمینیٹر جینیسیز“ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر
منگل 23 جون 2015 15:04
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم”ٹرمینیٹر جینیسیز“ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر جرمنی میں ہواجس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
(جاری ہے)
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونیوالے اس رنگارنگ پریمیئر میں جب ٹرمینیٹر فرنچائز کے مرکزی اداکار آرنلڈ شوارزنیگر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سیکڑوں مداحوں نے انکا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور آرنلڈ کانام با آوازِ بلند پکارنا شروع کر دیا۔
فلم کے ہدایت کارایلن ٹیلر اور پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور فلم میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیلی گفتگو بھی کی۔ٹرمینیٹر جینیسیز کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم امریکا میں یکم جولائی جبکہ جرمنی میں9جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.